بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ہری دوارمیں دَرندگی : چلتی کار میں چھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

ہری دوار ، 27جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہری دوارکے روڑکی میں چلتی کار میں ایک خاتون اور اس کی چھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ پولیس کے مطابق ایک شخص اور اس کے دوستوں نے دونوں کو لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ کلیرشریف سے رات کے وقت واپس آرہی تھی جب اسے سونو نامی شخص نے لفٹ دی۔ اس گاڑی میں سونو کے کچھ دوست بھی بیٹھے تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمیندر ڈوول نے کہا کہ خاتون کے الزام کے مطابق سونو اور اس کے دوستوں نے خاتون اور لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اور دونوں کو ایک نہر کے پاس چھوڑ دیا۔ خاتون کسی طرح آدھی رات کو تھانے پہنچی اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے کہا کہ خاتون یہ نہیں بتا سکی کہ کار میں کتنے لوگ بیٹھے تھے، حالانکہ اس نے یہ کہا کہ کار چلانے والے شخص کا نام سونو تھا۔ دونوں کو روڑکی کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں کی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تمام ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button