حیدرآباد (ایجنسیز) ڈی سی پی ساوتھ زون حیدرآباد ،گجاراو بھوپال نے فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں دیگر پولیس عہدیداروں کے ساتھ ہسٹری شیٹرس کے مکانات پہنچ کر ان کی کونسلنگ کی۔انہوں نے ہسٹری شیٹرس کے ارکان خاندان سے بھی بات کی۔ڈی سی پی نے کہا کہ رویہ میں تبدیلی کے لئے یہ کونسلنگ کی جارہی ہے جس کے لئے وہ خود پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ان ہسٹری شیٹرس کے مکانات جارہے ہیں۔اس کا مقصد ان ہسٹری شیٹرس کو جرائم کی سرگرمیوں سے دور رکھنا ہے ۔وہ ان کے رویہ میں تبدیلی کے لئے بھی زور دے رہے ہیں۔اس موقع پر سی آئی فلک نما دیویندر،ڈی آئی روی، فلک نما پولیس کے اسٹاف ارکان بھی موجود تھے ۔