اب مہاراشٹر ا کانگریس میں بحران ، اعلیٰ ترجمان نے چھوڑ اعہدہ ؟ سونیا گاندھی کولکھا خط
ممبئی،20؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں کانگریس کے چیف ترجمان سچن ساونت نے مبینہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم پارٹی کے ریاستی سربراہ نانا پٹولے کی نئی تقرریوں کی مخالفت میں اٹھایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نانا پٹولے کے اس اقدام سے پریشان سچن ساونت نے مبینہ طور پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھ کر پارٹی میں اپنے لیے نئے کردار کی درخواست کی ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
خیال کیا جاتا ہے کہ نانا پٹولے نے سابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اتل لوندھے کو مہاراشٹر کانگریس کا نیا چیف ترجمان مقرر کیا ہے۔ لوندھے نے 2016 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن ساونت جو 10 سال تک چیف ترجمان رہے ،انہیں مبینہ طور پر اسسٹنٹ ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی سے ناراض سچن ساونت نے منگل کو اپنا استعفیٰ دے دیا۔ ساونت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اپنا عہدہ بھی ہٹا دیا ہے۔این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے چیف ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دینے یا اپنے ریاستی سربراہ کے ساتھ کسی اختلاف کی تردید کی ہے ، لیکن تسلیم کیا کہ انہوں نے سونیا گاندھی کو نئے کردار کے لیے خط لکھا تھا اور انہیں اپنے موجودہ عہدے سے فارغ کے لیے کہا تھا۔
ساونت نے اس سے زیادہ کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔ساونت جو تین دہائیوں سے ریاست میں کانگریس کا چہرہ ہیں مبینہ طور پر برطرفی سے وہ اپنی توہین محسوس کر رہے تھے۔ وہ حریف بی جے پی اور سابق دیویندر فڑنویس حکومت کے خلاف پارٹی کی مضبوط آوازوں میں سے ایک رہے ہیں۔
56 سالہ نانا پٹولے نے مہاراشٹر کانگریس کے صدر کے طور پر اپنی تقرری کے بعد سے پارٹی کے لیے ہلچل پیدا کردی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بہت سے سابق قدآور لیڈران کے فیصلوں سے ناراض ہیں۔ سابق بی جے پی رکن اسمبلی پٹولے نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل بی جے پی قیادت سے اختلافات کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پٹولے نے مہاراشٹر میں کانگریس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے کئی متنازعہ بیان دئیے ہیں ، جس سے نہ صرف ان کی اپنی پارٹی بلکہ حکمران اتحاد کی شراکت دار شیو سینا اور این سی پی بھی ناراض ہے۔
جولائی میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ریاستی حکومت اس کی نگرانی کر وارہی ہے۔ انہوں نے بار بار کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کی بات بھی کہی ہے ، جس پر حلیف این سی پی اور شیو سینا نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔



