
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاستی حکومت نے منترالیہ ملازمین بشمول افسران اورماتحت ملازمین کے لباس کے تعلق سے حال ہی میں سرکیولرجاری کیاہے۔اس #سرکیولرکے تحت جینس پینٹ اوررنگ برنگی قمیص زیب تن کر نے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ریاستی وزیررام داس اٹھاولے نے مذکورہ #ڈریس کوڈ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ کردہ پیغام میں سوال کیاہے کہ بطوروزیرذاتی لباس میں وہ منترالیہ آسکتے ہیں یانہیں۔



