قومی خبریں

طوفانِ ’یاس‘ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو ملے گا2 لاکھ روپے بطور معا وضہ نقصانات کے تخمینہ کے بعد ریاستی حکومت کو بھی ملیں گی مالی امداد

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں مرکزی حکومت نے طوفانِ ’یاس‘ میں ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمی افراد کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے، جب کہ بین وزارتی گروپ کے لگائے گئے نقصانات کے تخمینہ کے بعد ریاستوں کیلئے مالی اعانت کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے اس کی اطلاع اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں وزیر اعظم مودی کے فضائی معائنہ کے بعد دی۔

ایم او کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دے گی،جو نقصانات کا تخمینہ لگائے گی ، بعد ازاں تخمینہ کی بنیاد پر متاثرہ ریاستوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اڈیشہ ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت اس مشکل وقت میں مل کر کام کرے گی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ پی ایم مودی نے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ ، جب کہ سنگین زخمیوں کے لئے پچاس ہزار روپے بطور امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button