تلنگانہ کی خبریں

اردو ادب پر تحقیقی مقالے کے اعتراف میں دفعدار عبد العلیم کو پی ایچ ڈی کا اعزاز

دفعدار عبد العلیم کو پی ایچ ڈی، علمی و ادبی حلقوں کی مبارکباد

کولکاتا (نمائندہ خصوصی) : عالیہ یونیورسٹی کولکاتا کے شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر دفعدار عبد العلیم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔ ان کے مقالے کا عنوان "علی احمد فاطمی کی ادبی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ" ہے، جو پروفیسر ڈاکٹر نیلوفر فردوس کی نگرانی میں مکمل ہوا۔

abdul aleem phd aliah university1

فائنل وائیوا شعبہ اردو عالیہ یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس میں ممتاز نقاد پروفیسر عمر غزالی ماہر ممتحن کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر درخشاں زریں، ڈاکٹر شاہین سلطانہ، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر اقلیمہ خاتون، ڈاکٹر نیلوفر فردوس، ڈاکٹر مہریہ مرشد القادری کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ عبد العلیم، مرحوم مولانا ڈی عبد الواحد عمری (موظف پروفیسر شعبہ اردو، PVKN گورنمنٹ ڈگری کالج، چتور) کے فرزند ہیں۔ وہ گزشتہ 13 برس سے حکومت آندھرا پردیش کے محکمہ تعلیم میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عبد العلیم نے حصول علم کی ابتدا حفظِ قرآن اور عالم کورس سے کی، جس کے بعد انہوں نے اردو، تاریخ، سیاسیات اور ایجوکیشن میں ماسٹرس کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ادبی و تعلیمی حلقوں نے دفعدار عبد العلیم کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اسی سلسلے میں دفعدار عبد البصیر نے بھی اپنی نیک تمناؤں اور دلی مبارکبادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ علمی و ادبی دنیا کے لیے بھی ایک اہم اضافہ ہے۔

🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ  https://chat.whatsapp.com/2N8rKbtx47d44XtQH66jso

متعلقہ خبریں

Back to top button