بین ریاستی خبریںسرورق

ممبئی: ڈانس بار پر پولیس کا چھاپہ ،تہہ خانے سے 17 لڑکیوں کو بازیاب کرایا

ممبئی،13 ؍دسمبر :(اردودنیا/ایجنسیاں)ممبئی پولیس نے ایک ڈانس بار پر چھاپہ مار کر خفیہ تہہ خانے سے 17 لڑکیوں کو بازیاب کرایا ہے۔ بار میں تہہ خانہ میک اپ روم کی دیوار پر لگے شیشے کے پیچھے خفیہ طورپر بنایا گیا تھا۔ پولیس کو تہہ خانے تک پہنچنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ہتھوڑے سے شیشہ توڑنے کے بعد تہہ خانے کا راستہ ملا۔

ممبئی پولیس کی سوشل سروس برانچ نے سنیچر کی رات ممبئی کے اندھیری علاقے میں دیپا بار پر چھاپہ مار کر یہ کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق خفیہ طور پر ڈانس بار چلانے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

ڈانس بار میں جدید الیکٹرک سسٹم کا اس قدر اہتمام کیا گیا تھا کہ یہاں پولیس کی گاڑی بار میں داخل ہوئی اور پلک جھپکتے ہی تمام بار ڈانسر ڈانس فلور سے غائب ہو گئیں۔

ڈانس بار کا باتھ روم، اسٹوریج روم، کچن ہر کونے میں تلاش کیا لیکن کچھ نہ ملا۔ بار کے منیجر، کیشئر، ویٹر اور دیگر ملازمین سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی لیکن ہر کوئی ڈانسر ہونے کی بات سے انکار کرتا رہا۔

اسی دوران ٹیم کو میک اپ روم کے شیشے میں شک ہوا ۔ اس کے بعد شیشے کو دیوار سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسے دیوار میں اس طرح لگایا گیا ہے کہ اسے ہٹانا ناممکن ہے۔ جس کے بعد ایک بڑا ہتھوڑا منگوایا گیا اور دیوار کا شیشہ توڑا گیا جس کے بعد ایک بڑا خفیہ کمرہ ملا۔ جس میں 17 بار ڈانسرز چھپ کر بیٹھی تھیں، پھر انہیں باہر نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button