بین الاقوامی خبریںسرورق

بڑے زلزلے کی تاریخ قریب آرہی، 93 فیصد عمارتیں گرجائیں گی: اسرا ئیلی ماہر

خبردار کیا کہ آنے والے مہینوں میں اس خطے میں بڑا زلزلہ آنے کا امکان

لندن،16مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ایک سینئر اسرائیلی ماہر نے خبردار کیا کہ آنے والے مہینوں میں اس خطے میں بڑا زلزلہ آنے کا امکان ہے ، تاہم دوسری طرف حکومت اور مقامی حکام اس متوقع بڑے زلزلے کے حوالے سے تیار ی میں ناکام ہیں۔ یہ زلزلہ اس قدر شدید اور ہولناک ہوسکتا ہے کہ اس سے 93 فیصد عمارتیں منہدم ہوسکتی ہیں۔اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر ’’میتن یاہو اینجل مین  Matanyahu Englman‘‘ نے رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ گزشتہ انتباہات کے باوجود وزارت تعمیرات و ہاؤسنگ نے 1124 عمارتوں کا استحکام مکمل نہیں کیا۔ ان عمار توں کے تحفظ کے لیے ایسے شہروں میں فوری مداخلت کی ضرورت ہے جہاں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان کا خطرہ ہے۔

یہ اعداد و شمار 93 فیصد عمارتوں کی نمائندگی کرتا ہے جن کا ماضی میں گرنے کے امکان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا۔ اسرائیلی ماہر نے نشاندہی کی کہ اسرائیل شامی افریقی حصے کے قریب واقع ہے اور اس وجہ سے ہر سال یہاں بڑے زلزلے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔’

میتن یاہو اینجل مین‘‘ نے مزید کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوبی لبنان اور جنوبی بحیرہ مردار کے درمیانی علاقے میں اگلے پچاس سالوں کے دوران شدید زلزلہ آئے گا۔ انہوں نے حکومت سے تیزی سے کام کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا دور دراز کے شہروں میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا بجٹ درکار ہے۔ اس صورتحال میں ضروری ہے کہ تمام پیشہ ور جماعتوں سے کام کا عزم لیا جائے اور وسائل کو مناسب طریقے سے تقسیم کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button