صحت اور سائنس کی دنیا

کھجور میں یہ چیز ملاکر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں

خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے

Dates benefits for anemia جسم میں خون کی کمی ہوجانے سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔اندرونی طور پر آپ تھکے تھکے اور بے جان ہوجاتے ہیں اور بیرونی اثرات آپ کی جلد، چہرے اور بالوں سے دکھائی دینے لگتے ہیں۔

خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کرتا ہے۔خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔لہٰذا ان بڑے مسائل پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹری علاج بروقت کروائیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان دو گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کریں۔یہ آپ کے جسم میں خون اور آکسیجن کی وافر مقدار کو یقینی بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

1- روزانہ نہار منہ ایک کھجور کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔اس ٹپ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی مفید ہے۔

2-سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔اگر شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا ایک چمچ شہد ڈال لیں۔یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔ مگر کسی بھی ٹوٹکے کا فوری رزلٹ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ تحمل سے استعمال کیجئے۔

نوٹ: یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button