ڈیو محمد ویسٹ انڈیز ٹیم کے بائیں ہاتھ کے درمیانی رفتار اسپن گیند باز اور بہترین بلے باز✍️سلام بن عثمان ،کرلا ممبئی
ڈیو محمد 8 اکتوبر 1979 کو ویسٹ انڈیز کے شہر پرنسز اسٹریٹ، ٹرینیڈاڈ، میں پیدا ہوئے۔ ڈیو محمد کے ویسٹ انڈیز میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لیے صرف تین فرسٹ کلاس میچوں میں بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، ڈیو محمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ اس کے بعد 2006 میں ایک نتیجہ خیز ڈومیسٹک سیزن کے بعد، ڈیو محمد کو پہلے ویسٹ انڈیز یک روزہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے لیے موقع ملا، اور اس کے بعد بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔
انھوں نے انٹیگا میں پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری کے بعد آخری ون ڈے میں میچ جیتنے والی بہترین کارکردگی کی۔ ڈیو محمد نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلی، جہاں انہوں نے درمیانی صف میں آکر بہترین بلے بازی سے کرکٹ شائقین اور ویسٹ انڈیز ٹیم کو متاثر کیا۔ ڈیو محمد ایک ایسے کرکٹ کھلاڑی ہے، جو ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے سال 2004 میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بڑے کھلاڑیوں میں ان کا شمار کیا جانے لگا۔ انھوں نے ویسٹ ٹیم کے لیے بطور اسپین گیند بازی اور بہترین بلے بازی کے ساتھ ٹیم میں اپنی شناخت بنائی۔
ڈیو محمد نے 2004 میں ویسٹ انڈیز قومی کرکٹ ٹیم میں ہر طرز کے ٹیسٹ فارمیٹ میں ڈیبیو کیا۔ ڈیو محمد بنیادی طور پر بائیں ہاتھ کے بہترین بلے باز اور اسپین گیند بازی کے ساتھ بہترین فیلڈر بھی ہیں۔ انھوں نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیموں کے لیے کافی وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اکثر درمیانی اور نچلے آرڈر میں بلے بازی کرتے تھے، اور ٹیم کے لیے اکثر و بیشتر اہم رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلانے میں کامیابی حاصل کی۔ ڈیو محمد ایک شاندار فیلڈر بھی ہیں۔ انھیں میدان پر کہیں بھی فیلڈنگ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
انھوں نے گراؤنڈ پر فیلڈنگ اور کیچنگ دونوں کے ذریعے کرکٹ شائقین کو لطف اندوز کیا۔ڈیو محمد ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم ODI/T20/Test فارمیٹ کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں Antigua Hawksbills، Stanford Superstars، Trinidad & Tobago ٹیم کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔
ڈیو محمد نے ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے 225 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کے کامیاب کھلاڑی رہے
ڈیو محمد ان تمام ٹیموں کی نمائندگی کی، ویسٹ انڈیز کے انٹیگوا ہاکس بلز، اسٹینفورڈ سپر اسٹارز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو۔
پہلا ٹیسٹ میچ 2 جنوری 2004 اور آخری ٹیسٹ میچ 19 جنوری 2006
پہلا یک روزہ بین الاقوامی میچ 10 میچ 2006 اور آخری یک روزہ بین الاقوامی میچ 24 اگست 2008۔
فرسٹ کلاس میچ سال 2001 سے 2011 تک ٹینڈاڈ اور ٹوباگو کے لیے کھیلا۔
پانچ ٹیسٹ میچوں میں 225 رنز بنائے اور ایک نصف سنچری کے ساتھ بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 13 وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین کارکردگی رہی 98 رنز کے عوض تین وکٹیں۔
سات یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں جس میں بہترین کارکردگی رہی 37 رنز کے عوض تین وکٹیں۔
67 فرسٹ کلاس میچوں میں 1425 رنز پانچ نصف سنچریاں جس میں بہترین کارکردگی ناٹ آؤٹ 74 رنز۔ گیند بازی میں 225 وکٹیں جس میں چھ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز۔ بہترین کارکردگی رہی 48 رنز کے عوض سات وکٹیں اور بہترین 36 کیچیز۔
28 لسٹ اے محدود اوورز میچوں میں 151 رنز بہترین اسکور 43 رنز۔ گیند بازی میں چالیس وکٹیں اور بہترین گیند بازی رہی 23 رنز کے عوض چار وکٹیں اور8 کیچیز۔

٭٭٭٭


