
بہار قانون سازیہ کی صدسالہ جشن کاآغاز 7فروری کو وزیراعلی نتیش کمار تقریب افتتاح کریں گے
بہار قانون سازیہ کی صدسالہ جشن کاآغاز 7فروری کو وزیراعلی نتیش کمار تقریب افتتاح کریں گے

پٹنہ:(اردودنیا.اِن)بہار قانون سازیہ کے قیام کو 100سال مکمل ہونے پر آئندہ 7فروری کو ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار نوتعمیر شدہ سینٹرل اسمبلی کا افتتاح کریںگے۔ دونوں ایوانوں بہار قانون ساز اسمبلی اور بہار قانون ساز کونسل کی صدسالہ تقریب جوش وخروش کے ساتھ منائی جائیگی۔ آج بہار قانون سازاسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار سنہا نے کہا کہ اس تاریخی عمارت کے صد سالہ جشن کاآغازاتوار کو ایک روزہ پروگرام سے شروع ہوگا۔ وزیراعلی نتیش کمار تقریب کا افتتاح کریں گے۔ تین گھنٹوں تک چلنے والی قانون سازیہ کیاجلاس سے حکمراں جماعت اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو، نائب وزرائیاعلی تارکیشور پرساد اور رینو دیوی،قانون ساز کونسل کے کارگذار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، پارلیمانی وزیر وجئے کمار چودھری اور وزیر اعلی نتیش کمار خطاب کریں گے۔ دوسرے اجلاس میں، مقننہ کے ارکان کی روشن خیالی کا پروگرام ہوگا۔
اسپیکر مقننہ کے موضوع پر روشنی ڈالیںگے۔ پارلیمانی امورکیوزیر ‘ایوان میں سوالات اور دیگر قانون سازی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرائیں گے۔ایوان بالا (راجیہ سبھا)کے نومنتخب رکن سشیل کمار مودی ایوان میں مالی معاملات سے متعلق عمل سے خطاب کریں گے، جبکہ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد آئین کے تحت قانون سازی کے اختیارات اور ذمہ داریوں پرروشنی ڈالیں گے۔ اس کے بعددیگر اراکین کے لئے پچیس گھنٹے رکھے جائیں گے۔شکریہ کی تجویزاسمبلی کے سکریٹری راجکمار سنگھ پیش کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کا قیام 7 فروری 1921 کوعمل میں آیا تھا، 7 فروری 1921 بہار کی قانون سازی کی تاریخ کی ایک اہم تاریخ ہے۔ اس تاریخ کو ہی ہی قانون ساز کونسل کا پہلا اجلاس پٹنہ میں ہوا۔ یہ اجلاس اسی عمارت میں ہوا تھا، جو آج بہار قانون ساز اسمبلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دراصل 1919 میں بہار اور اڑیسہ کو آزاد ریاست کا درجہ ملا اور اس کے پہلے گورنر لارڈ ستیندر پرسنہ سنہا بن گئے۔ قانون ساز کونسل میں ممبروں کی تعداد 103 مقرر کی گئی تھی۔ ان میں سے گورنر کے ذریعہ منتخب کردہ 76 اور 27 نامزد ممبران شامل تھے۔ مارچ 1920 میں، قانون ساز کونسل کی عمارت مکمل ہوئی۔
اس عمارت میں کونسل کا پہلا اجلاس 7 فروری 1921 کو ہوا تھا، جس کا افتتاح لارڈ ستیندر پرسنہ سنہا نے بطور گورنر کیا تھا۔ واضح ہو کہ اس اجلاس کی تکمیل اور عمارت کے افتتاح کے 100 سال مکمل ہونے پر صد سالہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ پورے سال بہار قانون سازیہ کا صد سالہ جشن منایاجائیگا جس میں ریاست اور دیگر ریاستوں کے مقننہ کے ماہرین اور پارلیمنٹ کے سینئر اراکین اہم جلسوں سے خطاب کریںگے۔اس موقع پر تاریخی یادگار کتاب کا بھی اجراء عمل میں آئیگا۔



