سرورققومی خبریں

یو اے این ۔ آدھار Aadhaar کو جوڑنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع

نئی دہلی، 12 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (Employees Provident Fund Organisation) نے ملازمین کا پروویڈنٹ فنڈ  اور دیگر سہولیات کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (UAN) کو آدھار کارڈ Aadhaar سے جوڑنے کی آخری تاریخ کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔
ای پی ایف او نے کل شام جاری ایک سرکلر میں کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ دیگر صنعتی اداروں کے ملازمین اور کارکنوں کے لیے یو اے این کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ای پی ایف او نے یہ فیصلہ کووڈ وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیا ہے۔

سرکلر کے مطابق ، شمال مشرقی ریاستوں میں واقع صنعتوں کے مزدور اور ملک بھر میں بیڑی کی صنعت اور عمارت کی تعمیر سے وابستہ کارکن اپنے آدھار کو 31 دسمبر 2021 تک یو اے این نمبر سے منسلک کر سکتے ہیں۔ ای پی ایف او نے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے یو اے این نمبر کو آدھار سے جوڑنا لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button