بین ریاستی خبریں

کرناٹک میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئیں اموات۔ ہائی کورٹ نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو 5 ،5لاکھ روپئے معاوضہ دینے کو کہا

بنگلورو،22؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت نے منگل کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ اب #کرناٹک ہائی کورٹ (Karnataka High Court)کے ذریعہ مقرر کردہ ایک حقائق تلاش کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ رواں سال 2 سے 3 مئی کو #آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چامراج نگر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ڈسٹرکٹ اسپتال) میں 24 کورونا مریض آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

#ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت نے کہا کہ 24 اموات میں سے تین موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئیں، جبکہ سپلائی بحال ہونے کے بعد 10 افراد کی موت ہوگئی۔ عدالت نے 6 جولائی کو ایک حکم دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے تمام 13 خاندانوں کو 5 ، 5لاکھ روپئے بطورمعاوضہ دینے کو کہا۔ عدالت نے کہا کہ سب کی #موت کی وجہ آکسیجن کی کمی ہے۔

تاہم باقی 11 اہل خانہ کے لئے عدالت نے سرکاری تحقیقات کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے 6 جولائی کو اپنے حکم میں کہاکہ ریٹائرڈ جج مسٹر اے این وینوگوپال گوڈا کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعہ پیش کردہ ایک رپورٹ کی بنیاد پر عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ 2 مئی 2021 کو صبح 10.30 بجے سے3 مئی 2021 کو شام 2 بجے تک چمراج نگر ضلع اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی دستیاب نہیں تھی، جس کی وجہ سے 24 مریض #ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button