ممبئی ،16؍ فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان 80 اور 90 کی دہائی میں ڈسکو موسیقی کو مقبول بنانے والے گلوکاراور موسیقار بپی لہڑی Bappi Lahiri کئی صحت کے مسائل کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بدھ کو یہ معلومات دی۔بپی لہری کا منگل کی رات جوہو کے کرٹیکیئراسپتال میں انتقال ہوا۔
ان کی عمر 69 برس تھی۔ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے بتایاکہ لاہڑی تقریباً ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے اور انہیں پیر کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی، لیکن منگل کو ان کی صحت مزیدخراب ہوگئی اور ان کے اہل خانہ نے ایک ڈاکٹر کو گھر بلایا۔انہیں اسپتال لایا گیا۔
انہیں صحت کے بہت سے مسائل تھے۔ مٹگل کی نصف شب کو ان کی موت ہوگئی۔سونے کی موٹی چین اور چشمہ پہننے کے لیے مشہور گلوکار وموسیقار Bappi Lahiri نے 70-80 کی دہائی میں کئی فلموں میں گانا گایا جو بہت کامیاب ہوا۔ ان فلموں میں ’چلتے چلتے‘، ’ڈسکو ڈانسر‘ اور شرابی‘ شامل ہیں۔



