قومی خبریں

عمر خالد کی ضمانت پر فیصلہ ملتوی ،اب23 تاریخ کو سماعت ہوگی

نئی دہلی 21مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی کنکڑڈوما عدالت نے پیرکوعمرخالد کی ضمانت کا فیصلہ مؤخر کر دیاہے۔عمرخالد کی ضمانت پر فیصلہ پیر کو آنا تھا تاہم عدالت اب 23 تاریخ کو فیصلہ سنائے گی۔ 3 مارچ کو عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عمر خالد کو دہلی فسادات سے متعلق سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عمرخالد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت اب بدھ 23 مارچ کو فیصلہ سنائیں گے۔ عمر خالد کی درخواست ضمانت پر حکم اصل میں 14 مارچ کو سنایا جانا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے کے آخر میں عمرخالد کے لیے تحریری گذارشات دائر کرنے کی وجہ سے اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

درخواست پر فیصلہ پیر کو ہونا تھا تاہم استغاثہ کی جانب سے تحریری نوٹ داخل کرنے کے بعد اسے دوبارہ ملتوی کر دیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button