فلمی دنیا

فلم’رادھے‘ کاتجزیہ کرنے کی وجہ سے نہیں کیا KRK کے خلاف ہتک عزت کامقدمہ:سلمان خان کے وکیل کی صفائی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کے بعد اداکار اور خود ساختہ فلم نقاد کمال راشد خان عرف ’KRK‘نے فلم کا تجزیہ کر نہ صرف فلم کے بارے میں بلکہ سلمان خان کے بارے میں بھی جم کربھڑاس نکالی تھی۔ اس کے بعد کے آر کے نے خود اپنے ٹویٹر ہینڈل سے سلمان خان کی جانب سے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت مقدمے کی اطلاع دی اور کہا کہ ’رادھے‘ کے تنقیدی تجزیہ کی وجہ سے سلمان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

تاہم اس سارے تنازعہ کے بعد سلمان خان کی جانب سے ہتک عزت کا مقدمہ دائرکرنے والی ڈی ایس کے لیگل نامی کمپنی نے اپنی جانب سے صفائی جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے کے آر کے کے خلاف فلم ’رادھے‘ کا تجزیہ کرنے کے لئے ہتک عزت کا مقدمہ نہیں بلکہ دوسری وجوہات کی بنا پر کیاہے۔

ڈی ایس کے لیگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمال آر خان نے کئی ٹویٹس کئے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیہ کی وجہ سے سلمان خان انہیں بدنام کررہے ہیں، جو غلط ہے۔یہ مقدمہ سلمان خان کو بدنام کرنے کی نیت سے شائع ہونے والی اور تشہیر کی جانے والی خبروں کی وجہ سے کیا گیا،

جس کے ذریعے سلمان کو بدعنوان، ’بینگ ہیومن‘ کو دھوکہ باز اور سلمان کو حوالہ کاروبار میں ملوث ہونے کی باتیں کہی گئی ہیں۔ اس کے ذریعے سلمان اور سلمان خان فلم کو ڈکیتی تک میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button