جرائم و حادثاتقومی خبریں

دہلی میں خاتون پر چاقووں سے کئے گئے سلسلہ وار حملے، پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے روہنی کے علاقے میں جمعرات کی رات ایک شخص نے خاتون پر چاقو سے ایک درجن کے قریب وار کرنے کے بعد ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔یہ سارا واقعہ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمین خاتون پر گھات لگا ئے ہوئے ہیں، کسی بھی خطرے سے بے خبر خاتون اپنے موبائل میں کچھ کر رہی ہے،کچھ ہی دیر میں خاتون اس آدمی سے کچھ کہتی ہے اور پھرکسی سے موبائل پر بات کرنا شروع کردیتی ہے۔

تبھی ٹوپی پہنے شخص نے اس خاتون پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔یہ واقعہ دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے کے سیکٹر 11 میں پیش آیا، یہ حملہ جس جگہ پر ہوا ہے وہ رہائشی علاقہ ہے لیکن اس خاتون کی چیخ سن کر بھی کوئی بھی مدد کے لئے باہر نہیں آیا اور ملزم آسانی سے فرار ہوگیا۔

 معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کو صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا،جس کے بعد ملزمان کی تلاش میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام نریش ہے، جس کی عمر تقریبا 50 سال ہے۔ نریش کا بیک گرائونڈ مجرمانہ پس منظر کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button