
بی جے پی کے بعد عام آدمی پارٹی بھی ہنومان مندر پہونچی
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں مندر کی سیاست کا پہلا واقعہ نہیں ہے ، بلکہ چاندنی چوک کا ہنومان مندر ، دہلی میں سیاست کا مرکز بنتا جارہا ہے۔تین دن پہلے تک ، چاندنی چوک کے ہنومان مندرکے انہدام پرسیاسی جماعتوں میں مقابلہ ہورہاتھا۔ جمعرات کے دن اسی جگہ پر رات گئے مندر بنوایاگیا۔جب کہ علاقے کی تزئین کے لیے عدالتی حکم پریہ توڑاگیاتھا۔
جمعہ کے دن سارا دن لیڈران آتے رہے اور بی جے پی نے بھیڑلگاکرہنومان چالیسہ پڑھا۔
اب جب بی جے پی اتنی آگے بڑھ رہی تھی توآپ کیسے پیچھے رہ سکتی ہے۔دہلی فساداورتبلیغی جماعت کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کابھی اصل چہرہ سامنے آگیاہے۔وہ رنکوشرماکے معاملے پربھی بی جے پی کی زبان بول رہی ہے۔اس نے پوری طرح ہندتواکاچولہ پہن لیاہے۔ چنانچہ مندرجانے پربھی وہ کیسے پیچھے رہتی۔
بی جے پی کے تمام لیڈران مندر کے احاطے میں موجودتھے۔ بی جے پی نے یہاں ہنومان چالیسہ کاپاٹھ بھی پڑھا۔ آج یہاں عام آدمی پارٹی قائدین کی بھیڑہے ۔آپ لیڈر درگیش پاٹھک ہنومان مندر پہنچے۔ چاندنی چوک کے ایم ایل اے پرہلاد سنگھ ساہنی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کارکنوں کے ساتھ ہنومان چالیساکاپاٹھ پڑھا۔ اس کے ساتھ ہی ، چاندنی چوک میں ہنومان کے مندر کے پجاری اشوک کمار شرما نے بتایاہے کہ آج دن بھر ہنومان چالیسا کے پاٹھ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مندر کو چاروں طرف سے بھگوا جھنڈوں ، غباروں سے سجایاگیا ہے۔



