بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

چنڈی گڑھ میں دہلی کی خاتون سے جگ دیو نامی آٹو ڈرائیور کی جنسی زیادتی

چندی گڑھ، 12جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) چندی گڑھ میں دہلی کی ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عصمت دری کا یہ واقعہ ایک آٹو ڈرائیور نے انجام دیا ہے۔ ملزم آٹو ڈرائیور اس خاتون کو دہلی سے بس اسٹینڈ چھوڑنے کے بہانے ایک ویران جگہ لے گیا اور واردات کو انجام دے ڈالا۔ خیال رہے کہ ملزم کی شادی چند روز قبل ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔غور طلب ہے کہ اتوار کو دہلی کی ایک خاتون اپنے جاننے والے سے ملنے چندی گڑھ آئی تھی۔ جانکاری نہ ہونے پر وہ واپس جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی، کوئی ٹرین نہ ہونے کی وجہ سے متأثر خاتون نے سیکٹر 17 کے بس اسٹینڈ کے لیے ایک آٹو لیا۔

خاتون کو اکیلا دیکھ کر آٹو ڈرائیور اسے سیکٹر 17 میں سول سکریٹریٹ کے پیچھے سنسان سڑک پر لے گیا اور آٹو میں ہی اس کی عصمت دری کی۔اس دوران اس نے خاتون کی بری طرح پٹائی بھی کی۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر سول سیکرٹریٹ میں تعینات تین ہوم گارڈز موقع پر پہنچے اور خاتون کو آٹو ڈرائیور کے چنگل سے چھڑاکر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی شناخت جگ دیو عرف اپیندر (27) ساکن دروا کے طور پر ہوئی ہے، اسے پیر کو ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button