قومی خبریں

دہلی: مراعات کے ساتھ لاک ڈاؤن میں14 جون تک توسیع ،دہلی میں طاق اور جفت کے فارمولے پر بازاراور مالز کھلیں گے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً400 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں اورمثبت شرح 0.5فیصد تک جا پہنچی ہے۔ آج ہفتہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 14 جون کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں بھی بہت سی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

دہلی میں تمام بازار، مال اور مارکیٹ کمپلیکس (ہفتہ واری بازارکے علاوہ) کھلیں گے۔ مارکٹ طاق اور جفت کی بنیاد پر کھلیں گے، یعنی کسی بھی دکان کو ایک دن چھوڑ کر کھولنے کی اجازت ہوگی۔ دکاندار صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک اپنی دکانیں کھول سکیں گے۔ ساتھ ہی میٹرو خدمات 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جائے گی۔

50فیصد اسٹاف کے ساتھ تمام نجی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھل سکیں گے۔ اسٹینڈ الون دوکان اور قرب وجوار کی تمام دکانیں روزانہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک بغیر کسی پابندی کے کھل سکیں گی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز لاک ڈاؤن میں مراعات کا اعلان کیا اور تیسری لہر کے لئے حکومت کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

سی ایم کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت تیسری لہر کی تیاری کر رہی ہے۔ دو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔تیسری لہر میں 37000 نئے کیسز مان کر تیاری کریں گے۔ ماہرین سے بات کرنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر اس سے زیادہ کیسز آتے ہیں تو ہم ان کو بھی سنبھا لیں گے۔ بچوں کے لئے ایک علیحدہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس میں بچوں کے لئے آئی سی یو، بیڈ اور آلات پر توجہ دی جائے گی۔

دہلی کے وزیر اعلی نے اعلان کیا ہے کہ 420 ٹن آکسیجن ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی۔ 150 ٹن آکسیجن کی تیاری کے لئے آئی جی ایل سے بات چیت ہوئی ہے۔ دہلی 25 آکسیجن ٹینکر خرید رہی ہے۔ ہم ابھی تک6 ہزار آکسیجن سلنڈر خریدچکے ہیں۔ ڈاکٹروں اور ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی، جو بتائے گی کہ کورونا میں کس دواسے کتنا فائدہ ہوگا،تو حکومت اس کا انتظام کرے گی۔ ضروری ادویات کا اسٹاک بنائیں گے ۔

دہلی میں طاق اور جفت کے فارمولے پر بازاراور مالز کھلیں گے

  کیجریوال حکومت نے لاک ڈاؤن میں دہلی کے عوام کو ایک بڑی راحت کا اعلان کیا ہے۔ کچھ رعایت کے ساتھ لاک ڈاؤن دہلی میں جاری رہے گا ۔ بازا، مالز کو صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک طاق اور جفت کے فارمولے پر کھولا جارہا ہے۔نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ روزانہ ضروری سامان کی دکانیں کھلیں گی۔ دہلی میٹرو کی خدمات50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جارہی ہے۔

سرکاری دفاتر میں گروپ اے کے افسران 100 فیصد اور اس کے نیچے 50 فیصد افسران کام کریں گے۔ 100فیصد ملازمین ضروری خدمات میں کام کریں گے۔ چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہاکہ دہلی میں گزشتہ24 گھنٹوں میں تقریباً400 کیسز درج ہوئے ہیں اور اس میں مثبت شرح قریب 0.5 فیصد ہوگئی ہے۔سی ایم کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت تیسری لہر کی تیاری کر رہی ہے۔ دو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔تیسری لہر میں 37000 نئے کیسز مان کر تیاری کریں گے۔

ماہرین سے بات کرنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر اس سے زیادہ کیسز آتے ہیں تو ہم ان کو بھی سنبھا لیں گے۔ بچوں کے لئے ایک علیحدہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس میں بچوں کے لئے آئی سی یو، بیڈ اور آلات پر توجہ دی جائے گی۔دہلی کے وزیر اعلی نے اعلان کیا ہے کہ 420 ٹن آکسیجن ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی۔ 150 ٹن آکسیجن کی تیاری کے لئے آئی جی ایل سے بات چیت ہوئی ہے۔

دہلی 25 آکسیجن ٹینکر خرید رہی ہے۔ ہم ابھی تک6 ہزار آکسیجن سلنڈر خریدچکے ہیں۔ ڈاکٹروں اور ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی، جو بتائے گی کہ کورونا میں کس دواسے کتنا فائدہ ہوگا،تو حکومت اس کا انتظام کرے گی۔ ضروری ادویات کا اسٹاک بنائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button