جرائم و حادثات

دہلی: آکاشوانی بھون کی پہلی منزل میں آگ لگی

دہلی: آکاشوانی بھون کی پہلی منزل میں آگ لگی

جھلس,دہلی,

نئی دہلی24جنوری(اردودنیا۔ان) قومی دارالحکومت میں سنسد مارگ پر واقع آکاشوانی بھون کی پہلی منزل پر اتوار کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پرقابوپانے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ وقت پر آگ پر قابو پالیاگیا ہے۔

فی الحال اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک عہدیدار نے بتایاہے کہ صبح تقریباََ 5.57 بجے آگ لگی۔

اس کے بعد آٹھ فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ آگ پر قابوپالیاگیاہے۔ آگ کے باعث جھلس جانے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ڈی ایف ایس کے ڈائریکٹر اتول گرگ نے بتایاہے کہ آگ کمرے کے نمبر 101 سے شروع ہوئی۔ بجلی کی وجہ سے آگ لگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button