جرائم و حادثاتقومی خبریں

دہلی: کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، رسیوں سے کود کر طلبا نے بچائی جان

دہلی کے مکھرجی نگر میں بترا سنیما کے قریب گیان بلڈنگ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی

نئی دہلی،15جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کے مکھرجی نگر میں بترا سنیما کے قریب گیان بلڈنگ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ آگ کوچنگ سینٹر میں لگی۔ طلباء نے رسیوں کی مدد سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ اس کوشش میں 4 طلباء کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ تاہم چوٹ سنگین نہیں ہے۔ آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پالیا گیا۔دہلی کے ڈی سی پی سمن نلوا نے اس واقعہ کے بارے میں خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ کچھ زخمی طلبہ کو قریبی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ تاہم کسی کی جان کو کوئی شدید نقصان یا خطرہ نہیں ہوا۔

عمارت کی تیسری منزل پر بجلی کے میٹر میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ آگ بڑی نہیں تھی ؛لیکن یہ صرف ایک میٹر میں پھیل گئی تھی۔ لیکن دھواں اٹھنے کے بعد بچے خوفزدہ ہوگئے اور عمارت کے پچھلے حصے سے نیچے اترنے کی کوشش کرنے لگے۔ عمارت سے رسی کی مدد سے نیچے گرنے سے 4 طلباء زخمی ہو گئے۔ تاہم آگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طلباء کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button