بین ریاستی خبریں

دہلی: ڈیوٹی کے دوران کووڈ سے مرنے والے ٹیچرکے اہل خانہ کوملا ایک کروڑ روپے کا معاوضہ

نئی دہلی، 19 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیر صحت #ستیندر #جین نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت نے گذشتہ سال #ڈیوٹی کے دوران کووڈ 19 سے انتقال کر نے والے اسکول ٹیچر کے اہل خانہ کو 1 کروڑ کا معاوضہ دیا ہے۔وزیر نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں شیوجی مشرا کی اہلیہ اور دونوں بیٹوں نے ان کی موت کے بعد اپنے غم شیئر کئے ہیں۔

#ویڈیو میں مشرا کے بیٹے پیوش کمار نے بتایا کہ اس کے والد گذشتہ سال لاک #ڈاؤن کے دوران تارکین وطن مزدوروں کو کھانا مہیا کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔مشرا کے کنبہ کے افراد کے مطابق جون 2020 میں اس ٹیچر کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔

جین نے #ٹویٹ کیا کہ شری شیوجی مشرا ایک امید افزا استاد تھے جو ڈیوٹی کے دوران ہی کرونا #انفیکشن کی وجہ سے چل بسے۔ دہلی حکومت نے ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپیہ دیا ہے۔ ہم اس کی کمی کو پورا نہیں کرسکتے ہیں لیکن ہم ان کے اہل خانہ کی مدد کے لئے پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button