فلمی دنیاقومی خبریں

سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کو دھچکا ہائی کورٹ کاایس ایس آرپر مبنی فلم پر پابندی لگانے سے انکار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر مبنی فلم ’نیای،’دی جسٹس‘ کی ریلیز روکنے سے انکار کردیا ہے۔ راجپوت نے گذشتہ سال ممبئی کے اپنے فلیٹ میں خودکشی کی تھی۔ہائی کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کرشنا کشور سنگھ کی درخواست خارج کردی۔

درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ گھر والوں کی رضامندی کے بغیر کی گئی ہے اور راجپوت کی موت کے کردار میں شامل ایک اہم ملزم کو فلم میں ’آرک اسٹریٹڈ طریقے سے لانچ کیا گیا ہے۔جسٹس سنجیو نورولا کی سربراہی میں بنچ نے فلم سازوںسے اخراجات کا حساب رکھنے کو بھی کہا۔

اپریل میں ہائی کورٹ نے اس وقت کی شوٹنگ کی جانے والی مختلف فلموں کے پروڈیوسروں سے کہا تھا کہ وہ سوشانت راجپوت کے والد کی طرف سے دائر درخواست کا جواب دیں۔ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے اپنے بیٹے کا نام یا اس سے مشابہ نام کااستعمال سلور اسکرین پر کرنے سے کسی کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button