دہلی ہائی کورٹ کاٹویٹر کودو ٹوک : اگلی سماعت میں واضح جواب لائیں ، بصورت دیگر پریشانی میں پڑجائیں گے
نئی دہلی،06؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹویٹر کے خلاف پٹیشن معاملے میںدہلی ہائی کورٹ میں ٹویٹر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے آئی ٹی کے نئے قوانین کی مکمل تعمیل نہیں کی ہے۔ #دہلی ہائی #کورٹ نے #ٹویٹر سے پوچھا کہ اگر 21 جون کو افسر نے استعفیٰ دے دیا ہے تو کسی اور شکایت افسر کی تقرری کیوں نہیں کی گئی ہے؟ ٹویٹر کو دوسرا آفیسر مقرر کرنا چاہئے تھا۔ دہلی #ہائی کورٹ نے ٹویٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ گریوانس افسر کو مقرر کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟
اگر ٹویٹر کو لگتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اس میں جتنا وقت لینا چاہیں لے سکتے ہیں تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ #عدالت نے ٹویٹر کے وکیل سے کہاکہ آپ ہمیں ٹویٹر سے یہ پوچھ کر بتائیں کہ آپ کو #شکایت افسر کا تقرر کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔
دہلی ہائی کورٹ نے دو ٹوک الفاظ میں ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ اگلی سماعت پر واضح جواب لائیں بصورت دیگر آپ پریشانی میں پڑجائیں گے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔ ٹویٹر کے وکیل نے کہا تھا کہ سان فرانسسکو میں وقت مختلف ہے ، اس کے لئے وقت دیا جانا چاہئے۔



