
نئی دہلی، 9 اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے 24 ہفتے سے زیادہ حاملہ خاتون کو طبی اسقاط حمل کی اجازت دی ہے، کیونکہ بچے کے پیدا ہونے کے بعد اس کے زندہ رہنے کے امکانات انتہائی کم تھے۔ایک خاتون کی جانب سے طبی اسقاط حمل ایکٹ، 1971 کے تحت اسقاط حمل کی دائر درخواست پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس ریکھا پلی نے کہا کہ اگر بچہ بچ گیا تو بھی وہ صحیح طریقے سے نہیں رہ سکے گا۔
ساتھ ہی جسٹس پلی نے 6 اکتوبر کو اپنے فیصلے میں خاتون کو لیڈی ہارڈنگ ہسپتال میں اسقاط حمل کروانے کی اجازت دی۔اس معاملے میں عدالت نے میڈیکل بورڈ کی ایک رپورٹ کا نوٹس لیا، جس کے مطابق، جنین میں ایک پیچیدہ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے بچے کا زندہ رہنا بہت مشکل تھا۔



