دہلی ہائی کورٹ نے نابالغ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون کو پیشگی ضمانت دی
نئی دہلی، 3 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے ایک نابالغ لڑکے پر جنسی زیادتی کی ملزم خاتون کی پیشگی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی تفتیش میں شامل ہے اور اسے حراست میں لے کر تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔نابالغ لڑکے کی ماں نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ #درج کرایا ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ جب متاثرہ لڑکا اپنے والد کی حفاظت میں تھا، ملزم خاتون کئی بار اس کے گھر گئی اور اس کے لڑکے کا #جنسی #استحصال کیا۔جسٹس رجنیش بھٹناگر نے پیشہ سے اسسٹنٹ پروفیسر ملزم خاتون کو راحت اس وقت دی جب شکایت کنندہ ماں کی جانب سے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر چوٹ پہنچانے کی #میڈیکل رپورٹ درست نہ پائی گئی۔
جسٹس بھٹناگر نے کہا کہ ماں کے ذریعہ عدالت کے سامنے پیش کئے گئے طبی دستاویزات اس کے دعوے کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور الفاظ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے ماں کو خبردار کیا کہ وہ مستقبل میں ایسی حرکتوں میں ملوث نہ ہو۔قابل ذکر ہے کہ #ملزم خاتون نے پیشگی ضمانت کی درخواست میں کہا تھا کہ لڑکے کی ماں نے والد کے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے بدلہ لینے کیلئے اس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اس کے والد پہلے ہی سال 2019 میں #طلاق کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔













