بین ریاستی خبریں

ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کی سرزنش،اگر ویکسین نہیں ہے تو پھر ویکسی نیشن سینٹر کھو لنے کی ضرورت کیا تھی؟

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی کی حکومت کو ویکسین کی کمی کے بارے میں سرزنش کی ۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر دہلی حکومت لوگوں کو طے شدہ وقت پر بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ بنائی گئی کورنا ویکسین ’’کوویکسین‘‘ فراہم نہیں کرسکتی ، تو اسے اتنے زور شور کے ساتھ ویکسی نیشن کے اتنے مراکز نہیں کھولنے چاہئے تھے۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس کا جواب بھی طلب کیا ہے۔

جسٹس ریکھا پیلی نے دہلی حکومت کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے اس کی وضاحت کرنے کیلئے بھی کہا کہ آیا وہ کوویکسین کی پہلی خوراک لے چکے لوگوں کے لئے مقررہ وقت کے اندر اندر دوسری خوراک مہیا کراسکتی ہے؟ دہلی ہائی کورٹ نے دو دیگر درخواستوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ کووی شیلڈ اور کوویکسین کی دیگر خوراکیں دارالحکومت دہلی میں دستیاب کی جائیں۔

بتادیں کہ دہلی حکومت مستقل طور پر یہ دعویٰ کررہی ہے کہ اسے کافی مقدار ویکسین نہیں مل رہی ہے ، جس کی وجہ سے اسے کئی ویکسی نیشن مراکز بند کرنے پڑے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button