بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی: شوہر پر لگا یوگا ٹرینر بیوی کو قتل کرنے کا الزام

بیوی کی خوبصورتی کی وجہ سے شوہرتھا احساس کمتری شکار:پولیس کادعویٰ

نئی دہلی، 27 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 40 سالہ خاتون روونیت کور کے قتل کا الزام اسی کے اپنے شوہر پوندیپ سنگھ ساہنی پر ہے۔ روونیت کور یوگا ٹرینر تھیں اور کافی فٹ تھیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں نہ صرف جہیز ہراساں کرنے کی آئی پی سی کی دفعہ 498اے کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے بلکہ روونیت کے ماموں کے رشتہ داروں کے الزامات کی بنیاد پرآئی پی سی کی قتل کی دفعہ 302 کے تحت بھی کیس درج کیاہے۔

روونیت کور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کاانتظار ہے۔ اس معاملے میں روونیت کے شوہر پوندیپ سنگھ ساہنی کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔روونیت کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس قتل میں نہ صرف پوندیپ سنگھ ملوث ہے، بلکہ پوندیپ کے خاندان کے افراد بھی ملوث ہیں اور ان کی انصاف کے لیے لڑائی تب تک جاری رہے گی جب تک روونیت کے ہر قاتل کو پکڑ کر سزا نہیں دی جاتی۔

روونیت کور کا انتقال 21 ستمبر کو ہوا۔ روونیت اور پوندیپ کی شادی کو آنے والے نومبر میں 20 سال مکمل ہونے والے تھے لیکن 21 ستمبر کو روونیت کو قتل کر دیا گیا اور پوندیپ کو ان کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔روونیت کے بھائی سمیت اور جڑواں بہن پریتی کا الزام ہے کہ روونیت کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، اسے بری طرح پیٹنے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار ا گیا۔ 21 ستمبر کی صبح تقریبا 5.15 بجے، اس کی 12 سالہ بھانجی نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، وہ کچھ نہیں بول رہی ہے۔

سمیت ماڈل ٹاؤن کیلئے اشوک وہار سے نکلا اور پریتی اپنے شوہر کے ساتھ اپنی بہن کی سسرال چلی گئی۔ پریتی اپنی بہن کو ماڈل ٹاؤن کے ایک بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں لے گئی۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے روونیت کو مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button