قومی خبریں

دہلی میں آئندہ 5 دنوں تک دھوپ سے راحت ملنے کا امکان، لیکن درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے

نئی دہلی،13؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) قومی دارالحکومت میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کم از کم درجہ حرارت 21.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا ہے۔ جمعہ تک دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

پیر تک یہ بتدریج بڑھ کر 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے ، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں آئندہ پانچ سے چھ دنوں تک لُو چلنے کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔

پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ پانچ سالوں میں اپریل میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ میدانی علاقوں کے لیے لُو چلنے کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہو اور کم از کم 4.5 معمول سے زیادہ ہو۔قومی راجدھانی کو گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے کہا تھا کہ شمال مغربی ہندوستان اور وسطی ہندوستان کے ملحقہ علاقوں میں اپریل میں زیادہ شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button