قومی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے کجریوال کے خلاف دیا انکوائری کا حکم

نئی دہلی ، 7 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیریوال پر تین پلاٹ 4.54 کروڑ میں بیچنے اور کاغذ پر ان کی قیمت صرف 72.72 لاکھ روپے میں ظاہر کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اپنی اہلیہ سنیتا کجریوال کی مدد سے انہوں نے 45,000 روپے فی مربع گز کے بازار کی شرح پر پلاٹ فروخت کیے، لیکن لین دین کے کاغذات میں 8,300 روپے فی مربع گز دکھایا گیا۔اتنا ہی نہیں اروند کجریوال پر 25.93 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی چوری کی شکایت میں بھی الزام لگایا گیا تھا۔

یہ شکایت لوک آیکت کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی گئی تھی، جس میں اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اب لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اسے آگے بڑھا کر چیف سکریٹری کو بھیج دیا ہے۔دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ Lieutenant-Governor Vinai Kumar Saxena اور عام آدمی پارٹی کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر مسلسل سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔شراب گھوٹالہ سے شروع ہونے والے اس معاملہ میں کئی موڑ آئے ہیں۔

دراصل یہ لیفٹیننٹ گورنر ہی تھے جنہوں نے نئی ایکسائز پالیسی کے خلاف سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔ یہ سفارش چیف سیکرٹری کی رپورٹ کے بعد کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی ایکسائز پالیسی میں قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹینڈرز دیئے گئے۔اس کے بعد سے عام آدمی پارٹی اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا دور جاری ہے۔ اس کے بارے میں ونے کمار سکسینہ نے مبینہ جھوٹے الزامات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں بشمول سنجے سنگھ، آتشی اور درگیش پاٹھک کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جسے آج آپ کے ایم پی سنجے سنگھ نے کھلے عام پھاڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button