دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ: منیش سیسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت
منیش سیسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 جولائی تک توسیع
نئی دہلی ،22جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو ایک بار پھر عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں راؤس ایونیو کورٹ سے منیش سیسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 جولائی تک توسیع کر دی گئی ے۔ منیش سیسودیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں بی آر ایس لیڈر کے راؤس ایونیو کورٹ نے کویتا کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ کے کویتا کو 26 جولائی کو دوپہر 2 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ عدالت نے شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں کویتا کی عدالتی تحویل میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
بتادیں کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 26 فروری 2023 کو دہلی ایکسائز پالیسی 2021-2022 سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سیسودیا نے اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔صرف ایک ہفتہ بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی سی بی آئی کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر چارج شیٹ داخل کی اور سیسودیا کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ مسلسل زیر سماعت ہے۔ اس دوران منیش سیسودیا کی طبیعت کئی بار خراب ہوئی اور انہوں نے اپنے اہل خانہ سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا۔ عدالت نے بھی ان کا مطالبہ مان لیا۔



