بین ریاستی خبریں

عدلیہ نے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کردی ستیندر جین مزید 5 دن رہیں گے ای ڈی کی حراست میں

نئی دہلی ، 9 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے گئے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے ستیندر جین کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کرتے ہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ ای ڈی کے عہدیدار نے عدالت میں کہاکہ چھاپے کے دوران ہم نے بہت سی چیزیں برآمد کی ہیں، جن کے بارے میں جین سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ای ڈی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے جین کی حراست میں 5 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ سنایا۔خیال رہے کہ ای ڈی نے حال ہی میں جین اور ان کے رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں کے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس چھاپہ ماری کے دوران مبینہ طور پر 2.85 کروڑ روپے نقد اور 1.80 کلو گرام وزنی سونے کے 133 سکے برآمد ہوئے۔

اس کے علاوہ کئی اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ای ڈی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جن لوگوں کے خلاف چھاپے مارے گئے، انہوں نے منی لانڈرنگ میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر وزیر کی مدد کی تھی۔ای ڈی نے ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے انہیں 31 مئی سے 9 جون تک ای ڈی کی ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button