جرائم و حادثات

دہلی: گھر کی چھت گرنے سے ماں-بیٹے کی موت، 4 سنگین زخمی

فائر بریگیڈ کے مطابق ان 6 افراد میں سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

نئی دہلی ،27دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) وسطی دہلی کے چاندنی محل علاقے میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب گئے۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔فائر بریگیڈ کے مطابق ان 6 افراد میں سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ جبکہ 4 بچوں کو زخمی حالت میں ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ رخسار (30) اور اس کا بیٹا علی (3) ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ رخسار بچوں کو لے کر اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ حادثہ صبح تقریباً 4.45 بجے پیش آیا، اس وقت رخسار اپنے بیٹے کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button