قومی خبریں

دہلی : جلد ہی’ ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم ہوگی شروع ؟دہلی حکومت نے e-PoS مشینوں کی جانچ کا دیا حکم

نئی دہلی ، 17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی حکومت نے اپنے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی سرکار کے ’’ون نیشن ون راشن کارڈ ‘‘ (One Nation One Ration Card) اسکیم کو بغیر کسی دشواری کے شروع کرنے کیلئے اپنے دائرہ اختیار میں سرکاری #راشن #شاپس پر ای پوز مشینوں کی جانچ ہفتہ کی شام تک یقینی بنائیں ۔ اس سے قبل #سپریم #کورٹ نے اس اسکیم کو 31 جولائی تک ملک بھر میں نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

کلدیپ سنگھ ایڈیشنل کمشنر محکمہ فوڈ اینڈ سول سپلائیز ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کے روز ایک حکم جاری کیا تھا،جس کے تحت مرکز کی او این او آر سی اسکیم (ONORC scheme) کے نفاذ کے لئے ای پوز مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے جانچ ٹرانزیکشن نہ کرنے پر عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی وارننگ دی تھی۔اس اسکیم میں #قومی فوڈ سیکیورٹی ایکٹ  (National Food Security Act)کے تحت راشن کارڈ ہولڈر ملک بھر میں کسی بھی سرکاری راشن دوکان سے اپنا کوٹہ کا ماہانہ اناج حاصل کرسکتا ہے ۔

#راشن کی یہ پورٹیبلٹی ای پوز مشینوں پر انحصار کرتی ہے ، جو فائدہ اٹھانے والوں کی #شناخت اور #اہلیت کی تصدیق کے لئے آدھار سے منسلک بائیو میٹرک کی تصدیق کرتے ہیں۔محکمہ نے 7 جولائی کو دہلی میں 2000 میں سے 117 سرکاری راشن دوکان کو ہدایت دی تھی کہ دارالحکومت دہلی میں اسکیم کے آغاز کے لئے تیاری کو یقینی بنانے کے لئے ای پوز مشینوں کے ذریعہ 50 ٹرائل لین دین کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل تمام سرکاری راشن #ڈیلرز کو ای پوز #مشینوں کے استعمال کی تربیت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button