بین ریاستی خبریں

دہلی: سابق ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا کا پاسپورٹ ہوسکتا ہے ضبط

نئی دہلی ، 10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس کا اقتصادی جرائم ونگ (ای ڈبلیو) جلد ہی دہلی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم ایل اے اور سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی پی ایس) کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا (Former MLA Manjinder Singh Sirsa)کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کا #پاسپورٹ ضبط کرسکتا ہے۔در حقیقت ، جعل سازی ، #بدعنوانی اور مالی #جرائم سے متعلق ایک معاملہ پر 9 جولائی کو #عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ من جندر #سنگھ سرسا نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنی بہت سی جائیداد فروخت کردی ہے۔

مزید #قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے وہ بیرون ملک بھی فرار ہوسکتا ہے۔ لہٰذا اس معاملے کی #سنجیدگی کو سمجھنا چاہئے ۔اس معاملے پر دونوں فریقوں کے تمام دلائل سننے کے بعدعدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ سرسا سے متعلق اس فراڈ کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ایسے انتظامات کئے جائیں جن کی وجہ سے من جندر سنگھ بیرون ملک بھاگ نہ سکے ۔ اس معاملے کے چیف انویسٹی گیشن آفیسر شیکھر چودھری کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ انھیں بیرون #ملک فرار ہونے سے کیسے روکا جاسکتا ہے ،

اس کے لئے چیف انویسٹی گیشن آفیسر کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس معاملہ میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں معلومات کے چیف انویسٹی گیشن آفیسر 26 جولائی کو عدالت کو آگاہ کریں گے۔ 9 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالتی سماعت ہوئی اور پولیس کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔واضح ہو کہ جنوری میں من جندر سنگھ سرسا اور کئی دیگر ملزمان کیخلاف دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ میں شکایت درج کی گئی تھی۔

یہ شکایت بھوپندر سنگھ نامی شخص نے درج کی تھی۔

من جندر سنگھ سرسا کے خلاف بدعنوانی سے متعلق کیس کی تحقیقات کا حکم دہلی کی پٹیالہ عدالت میں سماعت کے دوران دیا گیا تھا۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ دہلی گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی میں جنرل سکریٹری کی حیثیت سے اس ادارے کے فنڈز میں لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی، اس معاملہ میں من جندر سنگھ اور کئی دیگر ملزموں کے خلاف مالی دھوکہ دہی کے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر شکایت درج کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button