بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتدلچسپ خبریں

دہلی پولیس نے 28 سال بعد ملزم کوکیا گرفتار ، چوری کے معاملے میں عدالت نے مفرور قرار دیا تھا

نئی دہلی،25جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #دہلی #پولیس میں 1991 میں چوری کے ایک مقدمہ میں ملزم کو 28 سال بعد #گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سال 1991 میں دہلی کے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ ونود کمار نے اپنے گھر میں چوری کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروائی تھی، جس میں رشی پال نامی شخص کے خلاف الزام لگایا گیا تھا۔ #مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم رشی پال مفرور ہوگیا تھا۔
چوری کے اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے پولیس ملزم کو تلاش کر رہی تھی لیکن ملزم رشی پال مسلسل فرار تھا۔ اس معاملے میں پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 17 اگست 1992 کو ملزم رشی پال کو مفرور قرار دیا تھا۔ تب سے یہ معاملہ ٹھنڈے بستے میں چلا گیا تھا۔دہلی پولیس اسی طرح کے پرانے مقدمات کی فائل کھول کر ایک بار پھر #ملزم کی تلاش کر رہی تھی۔
معاملے میں تفتیشی افسر کو مخبر سے اطلاع ملنے کے بعد بڑی کامیابی ملی اور پولیس نے منڈیر مارگ کے قریب سے ملزم رشی پال کو گرفتار کرلیا۔تاہم اتنے عرصے کے بعد ملزم کا چہرہ بہت بدل گیا تھا لیکن مخبر سے ٹھوس معلومات حاصل کرنے کے بعد جب پولیس نے اسے تحویل میں لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اس میں ساری سچائی واضح کردی۔ جس کے بعد پولیس نے رشی پال کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button