بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی کے نارائنا میں فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش،برطانوی لوگوں سے کرتے تھے دھوکہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے مغربی دہلی کے نارائنا میں غیرقانونی طور پر چلنے والے انٹرنیشنل کال سینٹر کا پردہ فاش کیا اور برطانیہ کے ریونیو اور کسٹم آفیسر کی حیثیت سے پیش کرکے ملک میں کئی لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کے الزام میں21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کے روز عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔

نارائن انڈسٹریل ایریا میں واقع کال سینٹر کے ملازمین انٹرنیٹ (وی او آئی پی) کے ذریعے برطانیہ میں لوگوں سے فون پر رابطہ کرتے تھے اور خود کو ایچ ایم آر سی (ہر میجسٹیز ریونیو اینڈ کسٹمز، برطانیہ) کے عہدیدار کے طور پر متعارف کرواتے تھے اوران کے انکم ٹیکس آڈٹ میں تضاد کا دعویٰ کرکے ان سے دھوکہ دہی کرتے تھے۔

اس سلسلے میں نارائنا اسٹیشن انچارج سمیر سریواستو کو اطلاع موصول ہونے کے بعد 3 جون کو کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا تھا اور کال سینٹر کے فلور منیجر، دو سپروائزر اور 14 ایجنٹوں سمیت 21 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس ارویجا گوئل نے بتایاکہ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم غیر قانونی تکنیک استعمال کرتے تھے ۔

انھوں نے انکم ٹیکس دھوکہ دہی اور سرکاری معیارات کی خلاف ورزی کے نام پر برطانوی شہریوں کو دھوکہ دینے کے لئے مہنگے سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور ایچ ایم آرسی کے افسران کی حیثیت سے خودکوپیش کرتے تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ شبہ ہے کہ ملزم کے کچھ غیر ملکی رابطے ہیں، جو بین الاقوامی شہریوں کی معلومات دینے میں ان کی مدد کرتے ہیں اور بین الاقوامی ادائیگی کے ذرائع کولے کر ان کی مدد کرتے ہیں۔ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button