قومی خبریں

 دہلی پولیس اسپیشل سیل کوملی کامیابی : 10 سال سے مقیم پاکستانی دہشت گرد گرفتار

جعلی شناختی کارڈ بناکر دہلی میں مقیم تھا

نئی دہلی ، 12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے ۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے مبینہ پاکستانی دہشت گرد کو لکشمی نگر دہلی کے رمیش پارک سے گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پیر کی شب دہشت گرد کو گرفتار کیاتھا۔

دعویٰ کے مطابق دہلی اور کئی دوسرے شہروں میں حملے کرنے کی خفیہ اطلاعات ملی تھیں ۔دعویٰ کے مطابق آئی ایس آئی نے دہشت گرد کو دہلی سمیت پورے ملک میں حملے کی ٹریننگ دی ہے۔دعویٰ کے مطابق اس کے پاس سے اے کے 47 ، دستی بم سمیت کئی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اسپیشل سیل کی دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے۔دعویٰ کے مطابق دہشت گرد جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ دہلی کے شاستری نگر میں مقیم تھا ۔

گرفتار دہشت گرد نیپال کے راستے دہلی پہنچا تھا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل ڈی سی پی پرمود کشواہا نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد اشرف علی بھارتی شناختی کارڈ استعمال کرکے 10 سال سے زیادہ عرصے سے ہندوستان میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے سلیپر سیل کے طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ، جو تخریبی سرگرمیاں میں ملوث تھا۔

جب کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد اشرف علی کے مکان مالک نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ یہاں چھ ماہ رہا، پھر اس کے بعد ہمارا اس سے کوئی رابطہ نہیں رہا، اگر ضرورت پڑی توہم تفتیش میں پولیس اہلکار کا تعاون کریں گے۔واضح ہو کہ گرفتارمبینہ دہشت گرد کی شناخت اشرف علی ولدعمردین ، پاکستان کے زیر انتظام پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ علی احمد نوری کے نام سے ہندوستانی شہری کی حیثیت سے دہلی کے شاستری نگر میں ٹھہرا ہوا تھا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اُسے لکشمی نگر سے گرفتار کیا ہے۔

ملک کے دارالحکومت دہلی میں 10 اکتوبر کو دہشت گردانہ حملے کی ان پٹ موصول ہوئی تھی۔ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس ہائی الرٹ پر تھی۔ ہفتہ کو دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔اسی وقت 7 اکتوبر کو اسپیشل سیل کی سواٹ ٹیم نے کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ پر تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔

اطلاع کے مطابق گرفتار پاکستانی دہشت گرد کی نشاندہی پر کالندی کنج کے جمنا گھاٹ سے ایک اے کے 47 ، 60 کارتوس ، ایک دستی بم ، 2 پستول اور 50 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتاہے کہ ترکمان گیٹ سے اُس کا جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ وہ تہواروں کے موسم میں دہلی میں ایک بڑا حملہ کے منصوبہ میں تھا۔

فی الحال مشتبہ دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق دہشت گرد دہلی 6 کے علاقہ میں بھی رہتا تھا۔ اسپیشل سیل کے افسران اس سے دہلی 6 کے علاقہ کے بارے میں مکمل تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں، تاکہ دہشت گرد اشرف کتنی بار دہلی 6 کی طرف گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button