سرورققومی خبریں

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے القاعدہ کے مشتبہ رکن کو کیا گرفتار

شہباز انصاری پہلے ہی مفرور تھا

نئی دہلی ،10جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے القاعدہ کی ہندوستانی شاخ القاعدہ برصغیر (AQIS) کے مفرور ملزم شہباز انصاری کو گرفتار کیا ہے۔ شہباز کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسپیشل سیل حکام کے مطابق شہباز انصاری پہلے ہی مفرور تھا اور اس کیس میں کافی عرصے سے مطلوب تھا۔ اس گرفتاری سے قبل اسپیشل سیل نے راجستھان اور جھارکھنڈ سے القاعدہ سے وابستہ 11 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ شاہباز انصاری نے بھیواڑی (راجستھان) میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مبینہ طورپر ٹریننگ لی تھی۔

اس کی سرگرمیوں کی اطلاع ملتے ہی اسپیشل سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے رانچی سے گرفتار کرلیا۔رانچی کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد اسپیشل سیل اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر دہلی لائے گا۔اسپیشل سیل اب اس سے پوچھ گچھ کرے گا تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جاسکیں۔ یوم جمہوریہ (26 جنوری) کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیاں پہلے سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔ 26 جنوری کے پیش نظر اس گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button