قومی خبریں

دہلی فسادات معاملہ: نتاشا ، دیوانگنا ، آصف کو رہا کرنے کا حکم

نئی دہلی:17جون(اردودنیا/ایجنسیاں) دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شمالی دہلی فسادات کے ملزم طالب علموں اور کارکنوں دیونگنا کلیتا، نتاشا نروال اور آصف اقبال کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جسٹس سدھارتھ مردول اور انوپ جے رام کی بنچ نے سماعت 15:30 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے حکم کا انتظار کرے گی اور تصدیق کے لئے مزید وقت طلب کیا گیاتھا۔
دہلی پولیس نے ملزموں کے پتے اور ضامنوں کی تصدیق کے لئے وقت طلب کرنے کے بعد بدھ کو کڑکڑڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج رویندر بیدی نے ان کی رہائی ملتوی کردی تھی۔پولیس نے کہا تھا کہ اسٹوڈنٹس کارکن نتاشا ، دیوانگنا اور آصف کے مستقل پتوں کی رہائی سے قبل تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔
دہلی پولیس پولیس نے عدالت کے روبرو دائر درخواست میں کہا کہ تمام ملزمان کے ‘بیرونی مستقل پتہ’ کی توثیق زیر التوا ہے اور وقت کی کمی کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس نے یو آئی ڈی اے آئی کو ضامنوں کے آدھار کارڈ کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لئے بھی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
دیوانگنا اور نتاشا کے وکیل نے کل ہائیکورٹ کے ذریعہ ان کے مؤکلوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کی فوری رہائی کے لئے عدالت میں رجوع کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے توثیقی رپورٹس طلب کی تھی۔اسٹوڈنٹس نے آج صبح یہ دلیل دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ دو دن قبل ضمانت منظور ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ کے ذریعہ حکم پاس کرنے میں تاخیر ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button