قومی خبریں

دہلی فسادات: سابق کانگریس کونسلر عشرت جہاں نے یو اے پی اے کیس میں ضمانت مانگی

نئی دہلی، 6 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کئے گئے سابق کانگریس کونسلر #عشرت جہاں نے سال گذشتہ فروری میں شمال مشرقی دہلی میں فسادات کی سازش کے الزم میں یہاں ایک عدالت میں درخواست دائر کرکے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت 12 جولائی کو درخواست پر دلائل سنیں گے۔

عشرت کی بہن سرور #جہاں نیز وکیل پردیپ تیوتیا ان کی نمائندگی کررہی ہیں۔سرور جہاں نے کہاکہ انہیں احتجاج کی صف اول کی خاتون چہرے کے طور پر دکھایا گیا ۔ ضمانت کی درخواست میں یہ ہماری ایک بنیاد ہے۔ ہم انصاف کیلئے اور اس کی بے گناہی کو ثابت کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں کیوں کہ اسے غلط طور پر پھنسایا گیا ہے۔گذشتہ سال نومبر میں #عدالت نے الزم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے عشرت جہاں کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

ان میں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات درج ہیں۔عشرت جہاں منڈولی جیل میں کووڈ19 پھیلنے اور دیگر طبی امور کے حوالہ سے #ضمانت مانگ رہے ہیں۔اس سے قبل انہیں شادی کے لئے 10 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی اور انہیں گواہوں پر اثر انداز ہونے یا ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس کی شادی 12 جون 2020 کو ہونی تھی۔عشرت جہاں کے علاوہ #جامعہ ملیہ #اسلامیہ کے طلبہ آصف اقبال تنہا، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طالبہ نتاشا نروال اور دیونگا کالیتا، سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد، جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی ممبر صفورا زرگر، آپ کے سابق کونسلر طاہر حسین اور بہت سے دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ان سب پر فروری 2020 میں فسادات کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ #فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button