نئی دہلی 8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی میں دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول کل سے جزوی طورپرکھولے جائیں گے۔ طلباء کونسلنگ/رہنمائی اور داخلہ ، بورڈ امتحانات سے متعلق عملی سرگرمیوں کے لیے اپنے اسکولوں میں جا سکیں گے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے یہ معلومات دی ہیں۔
قومی دارالحکومت #دہلی میں کل سے تمام ہفتہ وار بازار #کھل جائیں گے۔ڈی ڈی ایم اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ شہرمیں #دسویں سے بارہویں #جماعت کے #طلباء کو 9 اگست (پیر)سے اسکول میں داخلہ کی اجازت ہوگی تاکہ وہ بورڈ کے #امتحان کے لیے اندراج سے متعلقہ کام اور عملی سرگرمیوں کے لیے جا سکیں۔#ہیلتھ چیک اپ کیمپ لگائے جا سکتے ہیں۔
اسکولوں میں ہر عمر کے بچے اپنے والدین یاسرپرستوں کے ساتھ ان کیمپوں میں جا سکتے ہیں۔اس میں کہاگیاکہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ان سرگرمیوں کے لیے مناسب ہدایات جاری کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ #پروٹوکول پر عمل کیا جائے اور بچے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ہفتہ وار مارکیٹیں کھل سکیں گی بشرطیکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔
کوئی غیر مجاز ہفتہ وار مارکیٹ منعقد نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکم میں کہا گیا ہے کہ سڑک کنارے ہفتہ وار مارکیٹ کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔



