بین ریاستی خبریں

دہلی: آدرش نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اومعطل،مزارکولے کرمتنازع ویڈیو میں آئے تھے نظر

نئی دہلی، 11 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے آدرش نگر #پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سی پی بھردواج کو معطل کردیا گیا ہے۔ #دہلی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ ایس ایچ او کے خلاف مسلسل #شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ڈیوٹی پر وقت پر نہیں آئے۔ یہی نہیں پی سی آر کالز نہ اٹھانے اور ڈیوٹی میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔دراصل کچھ دن پہلے آدرش نگر تھانہ علاقے میں ایک پُل پر بنے #مزار کی #ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ مزار ایک پل کے اوپر بنایا گیا تھا اور کچھ لوگ مزار کے #مولوی سے پل پر مزار کی تعمیر کی وجہ پوچھ رہے تھے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او سی پی بھردواج فورا موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور پھر مولوی سے لڑنے والے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اگرچہ دہلی پولیس کے افسران نے ایس ایچ او سی پی سنگھ کی معطلی کی ایک الگ وجہ بتائی ہے لیکن حال ہی میں سی پی سنگھ جس انداز میں بحث میں آئے تھے، ان کی اچانک #معطلی خود محکمہ پولیس میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا سی پی سنگھ کی معطلی واقعی کام میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے ہوئی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button