قومی خبریں

دہلی تشدد: اب تک دونوں فریقین سے 23 گرفتاریاں ہوئیں: پولیس کمشنر راکیش استھانہ

نئی دہلی،18؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں تشدد کے سلسلے میں اب تک دونوں برادریوں کے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہاں مسلسل گرفتاریوں کے درمیان پولیس ٹیم پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پیر کو دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے اس پورے معاملے پر میڈیا سے بات کی۔

پولیس کمشنر آف پولیس نے کہا کہ شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری میں ہفتہ کی شام ہوئے تشدد میں تئیس لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جہانگیر پوری کے علاقے میں تشدد کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ جس میں دونوں برادریوں کے لوگ شامل ہیں۔دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے کہاکہ 23 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں دونوں برادریوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔

جو بھی قصوروار پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، خواہ وہ کسی بھی طبقے، مسلک، برادری اور مذہب کا ہو۔اب کرائم برانچ اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ چار فورنسک ٹیموں نے آج جائے حادثہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل میڈیا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ہم نے جہانگیر پوری واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کے لیے 14 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button