
نئی دہلی14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی فسادات کے دوران اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہنے پر کارکارڈوما عدالت نے دہلی پولیس پر 25000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔دراصل دہلی میں پچھلے سال پھوٹ پڑے تشدد کے دوران محمد ناصر کو 24 فروری کو آنکھ میں گولی لگی تھی۔ #دہلی #پولیس پر اس کی شکایت پر ایف آئی آر درج نہ کرنے پر یہ 25000 روپے #جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ناصرنے اپنے پڑوسیوں پر #شکایت #درج کرائی تھی۔
دہلی پولیس نے بغیر تفتیش ناصر کی شکایت کو ایک اور ایف آئی آر میں شامل کیا جس سے کوئی لینادینانہیں تھا۔اس کے بعد ناصر نے دہلی پولیس کے ذریعہ اپنی #شکایت کا #اندراج نہ کرنے پر17 جولائی 2020 کو کارکارڈوموما عدالت میں #اپیل داخل کی ۔ 21 اکتوبر 2020 کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے محمد ناصر کی شکایت پر دہلی پولیس کو ایف آئی آر #درج کرنے کا حکم دیا۔
اس کے بعد ، 29 اکتوبر 2020 کو ، دہلی پولیس عدالت کے حکم کے خلاف سیشن کورٹ پہنچی۔ سیشن کورٹ نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر روک لگادی اور پورے معاملے میں #سماعت شروع کردی۔ کل یعنی 13 جولائی 2021 کو عدالت نے دہلی پولیس کی اس پورے معاملے میں سخت سرزنش کی۔



