
اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر
تل ابیب،28 جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز #کورونا وائرس ’کووڈ-19 (Covid-19)‘ کے کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ کئی ممالک میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔#جنوبی #آفریقہ میں کورونا وائرس کی #ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتہ کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب #اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور #ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔دریں اثنا مملکت #سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لئے فائزر #ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خیال رہے وبائی امراض کے ماہرین نے ’کووڈ-19‘ کے ’ڈیلٹا‘ ویرینٹ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے اس تجزیہ کے بعد دنیا کے متعدد’ڈیلٹا‘ کے تئیں انتہائی چوکسی برت رہے ہیں



