سرورققومی خبریں

ہندوستانی وزیرخزانہ سمیت 11 افراد پر پابندی کا مطالبہ

تمام حکام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شامل ‘امریکی اخبار میں اشتہار

تمام حکام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شامل ‘امریکی اخبار میں اشتہار

واشنگٹن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی اخبار میں شائع اشتہار میں ہندوستانی وزیرخزانہ سمیت 11 اعلیٰ حکام کو مطلوب قرار دیتے ہوئے ان پرپابندی کا مطالبہ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار ’ وال اسٹریٹ جنرل‘ میں شائع ہونے والے اشتہار میں امریکی حکومت سے ہندوستانی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن اورسپریم کورٹ کے ججز سمیت 11 اعلیٰ حکام پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔انسانی حقوق اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے شائع اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے ان اہلکاروں نے سیاسی مخالفین کو دبانے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کاروباری حریفوں سے بدلہ چکانے کے لئے سرکاری اداروں اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔

یہ تمام حکام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔اشتہار میں ہندوستانی حکام کو ’مودی کی میگنیتسکی 11‘ (Wanted Modi’s Magnitsky 11) قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ میں 2016 کے گلوبل میگنیتسکی قانون کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے غیر ملکی سرکاری حکام پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔اشتہار ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ہندوستان میں امریکی اخبار میں شائع اشتہار سے کھلبلی مچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button