بین ریاستی خبریں

نوئیڈا میں ڈینگو کاقہر،10 سال کا ریکارڈ ٹوٹا

نوئیڈا7نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں جہاں کورونا کی تباہ کاریاں بدستور جاری ہیں وہیں اب ڈینگو بھی اپنے پیر پھیلا رہا ہے۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں ڈینگو کے معاملات نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ نوئیڈا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق دس سال بعد پہلی بار ضلع میں ڈینگوکے مریضوں کا ضلع ملیریا محکمہ نوئیڈا اتھارٹی اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مہم چلا رہاہے۔ لیکن اس مہم کا اثر دکھائی نہیں دے رہا۔

ستمبرکے مہینے میں ہی گوتم بدھ نگر ضلع میں ڈینگی نے دستک دی تھی۔ پہلے 30 دنوں میں ضلع میں ڈینگوکے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے محکمہ صحت اینٹی لاروا میڈیسن کے اسپرے اور فوگنگ پر لاکھوں روپے خرچ کر چکا ہے تاہم ڈینگوکے نئے کیسز مسلسل منظر عام پر آ رہے ہیں۔

اب اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی نے مزید خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ گوتم بدھ نگر ضلع میں روزانہ 15 سے 20 نئے ڈینگومریض پائے جارہے ہیں۔ اکتوبر میں ضلع میں ڈینگوکے 376 نئے مریض سامنے آئے ہیں تاہم ہفتہ کو یہ تعداد 509 تک پہنچ گئی۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں بھی اب تک 133 مریض پائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی حکومتی مشینری دعویٰ کر رہی ہے کہ ضلع میں صرف ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ یہ تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button