بین الاقوامی خبریں

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی سفاکی جاری، مزید 183 شہید

حزب اللہ نے اسرائیلی اسپائے ڈوم کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی

غزہ، 27جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے، النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی شہید ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کے تعداد 183 سے متجاوز ہو گئی۔خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے الامل اسکول کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی اسپائے ڈوم کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ تین روز پہلے فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کے 21 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، ان ہلاک فوجی اہلکاروں کی تدفین کے موقع پر غم سے نڈھال ایک اسرائیلی فوجی کا بھائی اسرائیلی وزیر بینی گینٹز پر پھٹ پڑا اور اس نے قبرستان میں ہی گینٹز پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی جس کی ویڈیو العربیہ اردو پر شیئر کی گئی تھی۔بھائی کے غم سے چور شخص چلا چلا کر کہنے لگاکہ تمہیں جنگ ختم کرنا ہوگی، میرا بھائی کسی وجہ سے نہیں مرا، یہ تمہاری چھیڑی گئی جنگ کا ایندھن بنا ہے۔

علاوہ از یں اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ برینا حماس کی قید میں موجود 132 یرغمالیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کیلئے یورپ میں قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ سی آئی اے کے سربراہ یرغمالیوں کی واپسی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button